خبرنامہ کشمیر

حکومت ریاست میں تعلیم میں مزید بہتری لانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے

مظفرآباد (ملت + آئی این پی) رکن آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں ریاست میں شعبہ تعلیم میں مزید بہتری لانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا نفاذ میرٹ کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ تعلیمی اداروں میں رزلٹ دینے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ بہتر نتائج نہ دینے والے اور غیر حاضر ملازمین کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ممبر اسمبلی نے حلقہ لچھراٹ کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر، گڈ گورننس اور تعمیروترقی حکومت آزادکشمیر کی ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے محافظ ہیں۔ عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ چوہدری شہزاد نے کہا کہ اب لوگوں کو میرٹ پر ملازمتیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کےئے گئے وعدوں پر سوفیصد عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ لچھراٹ کے عوام کو تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نتائج کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ممبر اسمبلی نے کہا کہ نتائج نہ دینے والے اساتذہ کرام کو معاف نہیں کیاجائے گا۔ جن تعلیمی اداروں کے نتائج اچھے ہوں گے ان کی حوصولہ افزائی کریں گے۔