خبرنامہ کشمیر

حکومت کو بے لگام ہونے کی اجازت نہیں دیں گے

ہٹیاں بالا (ملت آن لائن + آئی این پی) صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ حکومت کو بے لگام ہونے کی اجازت نہیں دیں گے روادری اور شرافت کی سیاست کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں لیکن حکومت انتقامی کاروائیوں سے باز رہے آزادخطہ کی تعمیر ترقی اور اچھے اقدام کی حمایت کریں گے اگر حکومت نے موجودہ روش نہ بدلی تو بھمبر سے تاؤبٹ تک احتجاجی تحریک شروع کردیں گے سابقہ تعلیمی انتظامیہ ہٹیاں بالا کی گرفتاری اوررہائی سے کچھ ثابت نہیں ہوسکا اس سے حکومت کا چہرہ بے نقاب ہوا اگر بلاجواز کسی کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا یا حراساں کیا گیا توآزادکشمیر بھر میں دم دم مست قلند کریں گے ان خیالات کا اظہارصدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبرنے دورہ ہٹیاں بالا کے دوران میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسابق وزیراطلاعات سیدبازل علی نقوی،سابق وزیرحکومت محمدحنیف اعوان،ممبرکشمیر کونسل ملک پرویزاختراعوان،صدر پی پی مظفرآباد شعبہ خواتین شگفتہ نورین کاظمی،سابق مشیر حکومت سیدقلب عباس،شوکت جاویدمیر،مبشر منیر،شیخ اظہر سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ،صاحبزادہ فضل الرسول طائر،سیدشائق گیلانی،شبنم صداقت اعوان،خواجہ ناصرالدین چک،جاویدحیدرچوہدری،چوہدری وقار نزیر،صدر بارآفتاب طارق میر،راجہ پرویزاقبال ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ،صاحبزادہ تنویر،ودیگر بھی موجود تھے صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبرنے کہا کہ پی پی نے اپنے منشور کے مطابق تعلیمی انقلاب برپا کیا ہٹیاں بالا میں سائنس ماڈل کالج اور یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایا مگر موجودہ وزیراعظم نے اپنے آبائی حلقہ میں لوگوں کی محرومیاں ختم کرنے کے بجائے ان کو تعلیم سے محروم کردیا مسلم لیگ(ن)تعلیم دشمن جماعت ہے پی پی آزادکشمیر کے سارے کارکنان میرے بازو اور جماعت قیمتی سرمایہ ہیں کسی کی نے بھی پی پی کارکن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا ہم سے برا کوئی نہیں ہوگاپی پی شہداء کی وارث جماعت ہے شہید بابا ذولفقارعلی بھٹو ،شہید بی بی رانی نے اس ملک کی عوام کی خاطر اپنی جان دی ہم بھی جمہوریت کے لیئے تن من دھن قربان کریں گے صاحبزادہ محمداسحاق ظفرمرحوم سیاست کے درخشندہ ستارے تھے ان کی پی پی کے لازوال قربانیاں دی انہوں نے صاحبزادہ محمداسحاق ظفر کے مزار پر حاضری دی پھولوں کی چاردر چڑھائی ۔۔۔