خبرنامہ کشمیر

راجہ الیاس گگناروی کے گھر پر دھماکہ‘ گھر بری طرح متاثر

مظفرآباد (ملت + آئی این پی) اوور سیز کشمیر راہنما سابق امیدوار اسمبلی راجہ الیاس گگناروی کے گھر پر پر نامعلوم افراد کی طرف سے دھماکہ ، گھر بری طرح متاثر ، اہل کانہ معجزانہ طور پر بچ گئے۔ پولیس نے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ذاتی یا سیاسی دشمنی کی بناء پر راجہ الیاس کے گھر میں بم دھماکہ کیا گیا ہے۔ چھ امہ قبل بھی نامعلوم افراد نے راجہ الیاس کے گھر واقع کوٹلی میں اوور سیئر راہنما راجہ شیراز کی گاڑی نذر آتش کر دی تھی ۔ راجہ شیراز بھی اوور سیئر راہنماء ہیں اور دیار غیر مین کاروبار سے منسلک ہیں۔ سابق امیدوار اسمبلی راجہ الیاس کے گھر دھماکے پر مختلف مکاتب فکر کی طرف سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ اور دھماکے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں راجہ الیاس کے گھر میں کھڑی گاڑی جلائے جانے کی تحقیقات نہیں کی گئی تھیں اور پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی ۔ ایک مرتبہ پھر راجہ الیاس کے گھر واقع گگناڑکو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ دھماکہ کس نوعیت کا ہے۔