خبرنامہ کشمیر

راجہ فاروق حیدر کا ہولاڑ میں جدید ریسٹ ہاؤس اور پبلک پارک بنانے کا اعلان

کوٹلی (ملت + آئی این پی) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے سابق وزیر بلدیات،میمبر اسمبلی کی تحریک پر ہولاڑ کے مقام پر ایک جدید ریسٹ ہاؤس اور پبلک پارک بنانے کا اعلان کردیا ،وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر خان نے خود ہولاڑ کے مقام پر ریسٹ ہاؤس کی جگہ کا دورہ بھی کیا ،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ یہ بالکل درست ہے کہ ہولاڑ کے مقام پر کوئی ایسی جگہ ضرور ہونی چائیے جہاں اگر کوئی تکھاوٹ سے آرام کرنا چائیے تو جگہ موجود ہونی چائیے ،اس کے ساتھ وہاں پر ایک جدید پارک بھی بنائے گے اور یہ کام پی،ڈبلیو،ڈی کے زمہ لگایا جائے گا انھوں نے اسی وقت موقع پر موجود ڈپٹی کمشنر کوٹلی کو ہدایت کی کہ جب ہولاڑ پہنچے تو مجھے جگہ کا معائینہ کروائے جس پر جب وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر ہولاڑ پہنچے تو ڈپٹی کمشنر نے انھیں جگہ کا معائینہ کروایا جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ جلد سے جلد تعمیر کا شروع کرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائے یہ امر قابل زکر ہے کہ کوٹلی سے لے کر اسلام آباد تک کوئی بھی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں پر کوئی آرام کرنے کے لیے رک سکے ،ادھر سہنسہ ،ہولاڑ کے عوام کی بڑی تعداد نے سابق وزیر بلدیات ،میمبر اسمبلی راجہ نصیر احمد خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرع راجہ نصیر احمد خان عوام کے لیے دن رات اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں انکا نام تاریخ میں سہنری الفاظ سے لکھا جائے گا ہم وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے بھی مشکور ہیں جنھوں نے راجہ نصیر احمد خان کے کہنے پر یہ ریسٹ ہاؤس اور جدید پارک بنانے کا اعلان کیا