خبرنامہ کشمیر

راجہ فاروق سے مسلم لیگ (ن) مظفرآباد کے نائب صدر حاجی بشیر مغل کی ملاقات

مظفرآباد (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ ن ضلع مظفرآباد کے نائب صدر حاجی بشیر مغل کی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات،حاجی بشیر مغل نے مظفرآباد ڈویژن کے مسائل کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کیا،وزیر اعظم کی جانب سے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی ،تفصیلات کے مطابق ن لیگ مظفرآباد کے نائب صدر حاجی بشیر مغل نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی ،ملاقات میں بنیادی مسائل کے بارے میں انہیں بتایا گیا،اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے مسائل کے حل کے لیے احکامات بھی جاری کیے ،حاجی بشیر مغل نے ریاست میں گڈ گورننس کے لیے عملی اقدامات کرنے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔