خبرنامہ کشمیر

راجہ محمدفاروق حیدرخان تعمیروترقی کے ہیروہیں

اسلام گڑھ (ملت آن لائن + آئی این پی) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن میرپور کے رہنماء شیخ اویس خالق نے کہاہے کہ راجہ محمدفاروق حیدرخان تعمیروترقی کے ہیروہیں ۔ راجہ محمدفاروق حیدرخان نے بہترحکمت عملی سے غیرترقیاتی اخراجات کم کرکے آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کاجال بچھانے کاتہیہ کیاہواہے۔وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے جب حکومت سنبھالی تو 22 ارب روپے کا بجٹ خسارہ تھا۔ حکومت کے چیک بونس ہورہے تھے۔ راجہ محمدفاروق حیدرخان کی حکومت نے بہتر حکمت عملی اپناکرغیرترقیاتی اخراجات کم کرکے اس وقت بلاتخصیص ہرحلقہ کوکروڑ وں روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے ہیں۔ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن قائد کشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے ہر اول دستے کا کردار اداکررہی ہے اور کرتی رہے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاشیخ اویس خالق نے کہاکہ راجہ فاروق حیدرخان آزادکشمیرکے سرسید ہیں جنھوں نے گورنمنٹ سنبھالتے ہی آزادکشمیر کانقشہ بدلنے کاتہیہ کیاہواہے۔ انھوں نے کہاکہمسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن راجہ محمدفاروق حیدرخان کے ہراول دستے کاکردار ادا کرتی رہے گی۔ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کے دورہ میر پورکے دوران امسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان میں بڑاجوش وخروش پایاگیا اور اپنے قائد کاوالہانہ استقبال کیاانھوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے میرٹ اورگڈگورننس کا قیام عمل میں لاکرعوام کے دل جیت لیے ہیں۔انھوں نے کہاکہ 2017-18 کے بجٹ میں آزادکشمیرگورنمنٹ راجہ محمد فاروق حیدرخان کی قیادت میں ترقیاتی فنڈز مزید بڑھائے گی۔