خبرنامہ کشمیر

راجہ نثار کی مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب صدر نواز شریف و دیگر کو مبارکباد

مظفرآباد(ملت + آئی این پی )حکومت آزاد کشمیر کے وزیر قانون و برقیات راجہ نثار احمد خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب صدر میاں محمد نواز شریف اور دیگر نو منتخب مرکزی عہدیداران کے بلا مقابلہ انتخاب پر انہیں دلی مبارکباد دی ہے ۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اورپاکستان مسلم لیگ ن کے دیگر نو منتخب عہدیداران کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نئے عہدیداران کی حیثیت سے انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ایک مرتبہ پھر میاں محمد نواز شریف اور ان کے ساتھیوں پر جس توقع کا اظہار کیا ہیکہ وہ اس اعتماد پر پورے اتریں گے اور مسلم لیگ ن کے منشور اور دستور کے مطابق پاکستان کے بیس کروڑ عوام کی مقبول ترین سیاسی قیادت کی حیثیت سے ان کا بھر پور نمائندگی اور ترجمانی کریں گے ۔