خبرنامہ کشمیر

راولاکوٹ کے نزدیک ٹریفک حادثہ‘ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی

راولاکوٹ (ملت + آئی این پی) راولاکوٹ کے نزدیک ٹریفک حادثہ ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی خاتون کی حالت تشویش ناک زخمیوں کو شیخ زیدہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ راولپنڈی سے راولاکوٹ آنے والا کیری ڈبہ آزاد پتن کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا۔ کیری ڈبہ گہری کھائی میں جا گرا کیری ڈبہ میں سوار تین افراد جن کا تعلق ٹیکسلا سے بتایا جاتا ہے۔ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں خان محمد محسن اور رفعت شامل ہیں ہسپتال زرائع کے مطابق رفعت کی حالت خطرے میں ہے جب کے دیگر دو ذخمی خطرے سے باہر بتائے جاتے ہیں۔