خبرنامہ کشمیر

رواں برس 68فیصد سے زائد کشمیری پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے

سرینگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں محکمہ صحت کی طرف سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس 9جولائی سے68فیصد سے زائد کشمیری بھارتی فورسز کی طرف سے چلائے جانیوالے پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اعداد و شمار میں کہا گیا کہ نو جولائی سے اب تک کل 9ہزار 10افراد زخمی ہو ئے ہیں جن میں 1ہزار 2سو 48 ایسے بچے شامل ہیں جس کی عمریں پندرہ برس سے کم ہیں، بارہ برس سے کم عمر کے 2سو 43 بچے جبکہ 12سے 15برس کی عمر کے 1ہزار 5بچے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کل زخمیوں میں سے 6ہزار 2سو 5افراد پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے، 3سو65گولیاں لگنے سے جبکہ 2ہزار 4سو 36افراد دیگر طریقوں سے زخمی ہوئے۔رپورٹ میں تاہم اس افراد کا ذکر موجود نہیں ہے جن کی آنکھیں پیلٹ لگنے سے متاثر ہوئی ہیں یا جوبصارت سے مکمل طورپر محروم ہوچکے ہیں۔