خبرنامہ کشمیر

رواں ماہ 6 جوانوں کی شہادت، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

رواں ماہ 6 جوانوں کی شہادت، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
سری نگر:(ملت آن لائن) مقبوضۃ کشمیر کے صدر مقام سرینگر سمیت وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ شہر کی سڑکوں پر ویرانی کا راج ہے جبکہ فوج اور پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔ بھارتی قابض فوج نے رواں ماہ مختلف مقابلوں میں چھ نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے نام پر متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔