خبرنامہ کشمیر

ریسکیو 1122کے 50اہلکار 8ماہ سے تنخواہ سے محروم

مظفرآباد (ملت + آئی این پی) ریسکیو 1122کے 50اہلکار 8ماہ سے تنخواہ سے محروم ۔اہلکاروں نے کل 13مارچ کو پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق مشکل وقت میں لوگوں کے کام کرنے والے ریسکیو 1122کے 50اہلکاران کو گزشتہ آٹھ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ۔جس کے باعث ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے ۔وزیر اعظم نے تنخواہ ادائیگی کے احکامات بھی جاری کیے ۔لیکن عملدرآمد نہ ہو سکا ۔تنخواہ کی عدم ادائیگی پر تنگ آکر ریسکیو کے اہلکاروں نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ۔کل بروز پیر 13مارچ کو چھتر ہیڈ آفس سے احتجاجی مارچ شروع ہوگا۔مظاہرین سینٹرل پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی دھرنا دینگے ۔اہلکاران نے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے احکامات پر عملدرآمد کراتے ہوئے تنخواہ کی ادائیگی کے لئے دوبارہ سختی سے احکامات جاری کریں ۔ہم نے مجبور ہو کر احتجاج کر راستہ اپنایا ہے ۔حکام بالا چاہتے ہیں کہ ہم سخت اقدام اٹھائیں ۔اور حکومت ہمیں نوکری سے فارغ کر دے ۔ہم کسی قسم کی افراتفری پھیلانے کے حق میں نہیں ہیں ۔ہم لوگوں کی زندگیاں بچانے پر معمور ہیں ۔لیکن ہماری اور ہمارے خاندانوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں ۔وزیر اعظم آزادکشمیر نوٹس لیں ۔