خبرنامہ کشمیر

زاہد علی کی مسلسل نظر بندی پر اظہار تشویش: جماعت اسلامی

سرینگر : (ملت+اے پی پی) جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے تنظیم کے ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے سراسر غیر جمہوری اور بلا جواز قرار دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جماعت اسلامی کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو مکمل طور پر ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے اور قانونی و عدالتی فیصلوں کو پاؤں تلے روندا جا رہا ہے اور انسانی حقوق کو بری طرح سے پامال کیا جا رہا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ جیلوں میں نظر بندکشمیریوں کو طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ غیر معیاری اور ناقص غذا کے سبب نظر بند افراد مختلف طرح کے امراض میں متلا ہو رہے ہیں۔ بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی گئی کہ وہ کشمیری نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے زاہد علی اور دیگر کی رہائی کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔