خبرنامہ کشمیر

سانحہ کارساز کے شہیدوں کوسلام پیش کرتے ہیں: حنیف اعوان

مظفرآباد(ملت + آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے سابق وزیر محمدحنیف اعوان نے کہاہے کہ سانحہ کارساز کے شہیدوں کوسلام پیش کرتے ہیں پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے رقم ہے جس کی قیادت نے جانوں کی قربانیاں دے کرملک میں جمہوریت کوبچایا ہے شہیدذوالفقار علی بھٹو شہید ٗ بے نظیربھٹو شہید سمیت بھٹو خاندان کی قربانیاں تاریخ میں رقم ہیں پیپلزپارٹی ناقابل تسخیردفاع کی ضامن اورایسے طبقات کی نمائندہ ہے پاکستان میں سانحہ کارساز میں ملوث دہشت گردوں کو نشان عبرت بنایاجائے نوسال گزرنے کے بعد بھی شہداء سانحہ کارساز کی قربانیاں زندہ ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ٗ محمدحنیف اعوان نے کہاکہ شہید بے نظیربھٹو نے لیاقت باغ میں اپنی جان کی قربانی دی آج ملک میں جمہوریت اسی کے صدقے ہی ہے پاکستان سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پاک فوج کاکردارمثالی ہے ضرب عضب پروگرام پاک فوج قربانیاں دے رہی ہے جس پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ سانحہ کارساز کے ذمہ داروں کومنطقی انجام تک پہنچایاجائے پیپلزپارٹی ہی ملک میں عدلیہ کی آزادی معیشت کی بحالی لوگوں کے بنیادی حقوق کے لئے قربانیاں دیتی رہے گی ۔