خبرنامہ کشمیر

سبزار بھٹ کی شہادت پر آج بھی مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال

سری نگر(ملت آن لائن)سبزار احمد بھٹ کی شہادت پر حریت رہنما ؤں کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں آج بھی مکمل ہڑتال ہے۔قابض انتظامیہ نے وادی میں کرفیو نافذ کررکھا ہے، کل سبزار احمد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ترال تک مارچ کیا جائے گا۔بھارتی قابض انتظامیہ نے سری نگر سمیت کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کررکھا ہے، جگہ جگہ خاردار باڑیں لگا کر سڑکیں بند کی گئی ہیں۔وادی میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔حریت رہنماؤں کی اپیل پر کی جانے والے ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں ہفتے کے روز سے انٹر نیٹ سروس اور موبائل فون سروس بھی معطل کر رکھی ہے۔