خبرنامہ کشمیر

سردارفاروق سکندر کی بزرگ صحافی لطیف جعفری کے گھر جا کر ان کی عیادت

کوٹلی(ملت + آئی این پی) آزادکشمیرکے وزیرمال کسٹوڈین بحالیات سردارفاروق سکندر نے آزادکشمیرکے بزرگ صحافی،سابق ممبرپریس فاؤنڈیشن،سابق صدرڈسٹرکٹ بارپریس کلب کوٹلی محمدلطیف جعفری جوگزشتہ ایک سال سے شدیدعلیل اوربسترعلالت پرہیں کی ان کی رہائش گاہ نزدامام بارگاہ محلہ شاہی مسجدمیں جاکرعیادت کی اوران کی صحت یابی کے لیے دعاکی۔اس موقع پراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سردارمظہراقبال ایڈووکیٹ،ڈویژنل صدرپاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ راجہ رضوان،ممبرجنرل کونسل سردارمشہودمحمود،حلقہ صدریوتھ ونگ ن لیگ سردارعارف نازودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔