خبرنامہ کشمیر

سردار عتیق نے سیز فائر لائن عبور کر نے کا اعلان کر کے کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں‘ خورشید انور

اسلام گڑھ(ملت + آئی این پی) سردار عتیق احمد خان نے سیز فائر لائن عبور کر نے کا اعلان کر کے کشمیریوں کے دل جیت لئے مقبوضہ کشمیر بھارتکے باپ کی جاگیر نہیں 24نومبر کو سیز فائر لائن کو عبور کر کے کشمیری قوم سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کریں گے موثر احتجاج کر کے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے کسی لکیر کو نہیں مانتے جس سے کشمیریوں کا تشخص مجروع ہوتا ہو بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پراپوگینڈا کر رہا ہے 24نومبر 2016کو مسلم کانفرنس تاریخ بنانے جارہی ہے سیز فائر لائن کو نہیں مانتے مقبوضہ کشمیر آزاد کشمیر دونوں ایک ہی ہیں مگر مقبوضہ کشمیر میں جبر قبضہ کیا گیا ہے جس کے خاتمہ تک اپنا کردار جاری رکھیں گے ماؤں بہنوں کی عزتوں کو نیلام نہیں ہونے دیں گے اب ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا رئیس الاحرار چوہدری غلام عباسؒ کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیبھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تباہی برپا کر رکھی ہے اگر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق نہ دیا گیا تو زبردستی اپنا حق لینا جانتے ہیں قائد تحریک آزادی کشمیر رہبر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار محمد عبدالقیوم خا ن مرحوم نے جو مشن رئیس الاھرار چوہدری غلام عباس ؒ نے ان کے سپرد کیا تھا آج اسی مشن کو لے کر صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان اور ان کے جانثار کارکنان منزل کی جانب روادوا ں ہیں ۔ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر خورشید انور شیخ،آل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما رضوان الیاس عباسی، آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما وسابق اامیدوار جموں 6یوسف نسیم ایڈووکیٹ ، مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن مسٹ یونیورسٹی کے رہنما محسن مقصودعباسی ، آل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس لاہور کے صدر حاجی محمد اقبال قریشی ،مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے رہنماملک اسام یعقوب ،آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما جازب چوہدری ،مسلم کانفرنس کے رہنما حاشرخان عباسی،مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے ر ہنما سردار شاہ رخ عباسی نے سروے کے دوران کیا خورشید انور شیخ نے کہا کہ24نومبرکو سیز فائر لائن کو عبور کر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک ہر دو صورت کامیاب ہو گی رضوان الیاس عباسی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی قائم کر رکھی ہے اور اپنا ناجائز قبضہ جما کر کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہیوسف نسیم ایڈووکیٹنے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دیئے بغیر ایشاء میں امن کا قیام ممکن نہیں اقوام عالم لونڈی کا کردار چھوڑ کر کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلوانے کیلئے اپنا کردارادا کرئے محسن مقصودعباسی نے کہا ہے کہ اقوا م عالم آ نکھوں پر بند ی تصب کفر عالم کے اتحاد کی پٹی کھول دیں حاجی محمد اقبال قریشینے کہا ہے کہ کشمیری دو قومی نظر یہ کی بنیاد پر کئی دھائیوں سے آگ اور خون کے دریا کو عبور کر کے اپنی جدو جہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ بھارت کی 8لاکھ درندہ صفت فوج کے زریعہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی، گمنام قبروں کی دریافت کالے قانون کے تحت لاکھوں بے سہارا مسلمانوں کا قتل عام ایک عالم واقف ہے۔ 24نومبر کو کشمیری قوم سیز فائر لائن کو عبور کر کے کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔