خبرنامہ کشمیر

سرینگر، بھارتی فورسز کی مظاہرین پر پیلٹ شیلنگ

جماعت اسلامی کا غیر قانونی

نئی دہلی: (ملت+آئی این پی) مقبوضہ وادی میں ایجی ٹیشن کے دوران بھارتی فورسز سی آر پی ایف کی جانب سے مظاہرین پر پلیٹ گن استعمال کرنے کے بارے میں حق اطلاعات کے تحت دائر درخواست کو بھارتی انفارمیشن کمیشن نے مسترد کردیا۔ حقوق انسانی کیلئے کام کرنے والے سماجی کارکن ونکٹیش نائیک نے حق اطلاعات کے تحت مرکزی وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرکے وادی کشمیر میں ایجی ٹیشن کے دوران سی آر پی ایف اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ چھروں کا استعمال کرنے اور اس دوران بڑے پیمانے پر زخمی ہونے کے بارے میں تفصیلات مانگی تھی۔اس دوران درخواست گزار نے سوال کیا تھا کہ کس قانون کے تحت مظاہرین پر پیلٹ چھروں کا استعمال کیا جاتا ہے اوراس کیلئے مرکزی حکومت نے کیا قواعد و ضوابط مرتب کئے ہیں۔ مرکزی انفارمیشن آفیسر نے درخواست گزار کو تحریری طور پر بتایا کہ ہم اس کا جواب نہیں دے سکتے ہیں۔ مرکزی انفارمیشن کمیشن کی جانب سے جواب نہ دینے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی کارکن ونکٹیش نائیک نے کہاکہ ایک طرف فورسز اہلکاروں کو جوابدہ بنانے کی باتیں کی جار ہی ہیں اور دوسری طرف سی آر پی ایف کی جانب سے مظاہرین پر استعمال کئے جانے والے چھروں کے بارے میں تفصیلات نہیں دی جار ہی ہیں۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہاکہ اب یہ کیسے کہا جاسکتا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے دوران سی آر پی ایف نے طاقت کا استعمال کیا ہے یا نہیں۔(غ ک)