خبرنامہ کشمیر

سرینگر، حملے میں دوبھارتی فوجی ہلاک ، 6 زخمی

سرینگر : (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں سرینگر میں ایک حملے میں بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد شدیدزخمی ہو گئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی یوم آزادی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کے دوران سرینگر میں جامع مسجد کے قریبی علاقے نوہٹہ میں واقع سی آر پی ایف کے کیمپ پر حملہ کیاگیا ۔آخری اطلاعات ملنے تک حملے میں سی آر پی ایف کے دو اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس جے ایم گیلانی نے کہاہے کہ فائرنگ رک گئی ہے اور ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ حملہ آور کہاں سے آئے تھے۔