خبرنامہ کشمیر

سرینگر؛ کشمیری طلباء کومسلسل مشکلات کا سامنا

سرینگر؛ کشمیری طلباء کومسلسل مشکلات کا سامنا
سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی وزیراعظم کی نام نہاد خصوصی اسکالر شپ اسکیم کے تحت زیر تعلیم کشمیری طلباء کی مشکلات میں کوئی کمی واقعہ نہیں ہوئی ہے، متعلقہ وزارت کی طر ف سے فنڈز جاری نہ کئے جانے کی شکایات مسلسل مل رہی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بنگلور کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباء نے شکایت کی ہے کہ بھارت کی انسانی وسائل اور ترقی کی وزارت نے ان کالجوں کو مالی گرانٹ جاری نہیں کی ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انکی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے۔ دیانند کالج آ ف انجینئرنگ ، ایم ایس رمایاانسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ۔ بی ایم ایس کالج آف انجینئرنگ ، آر وی کالج آف انجینئرنگ ،نیو ہوریزون کالج آف انجینئرنگ اور دیگر کالجوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کا کہنا ہے کہ فنڈز کے اجرامیں تاخیر کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے ۔ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہواہے جب کٹھ پتلی انتظامیہ بھارتی کالجوں میں اس اسکیم کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے کیلئے کشمیری طلباء کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔