خبرنامہ کشمیر

سرینگر: خرم پرویز کو 76روزہ قید کے بعد رہاکر دیا گیا

سرینگر: (ملت+آئی این پی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی سخت ردعمل اور عوامی احتجاج کے بعد مقبوضہ کشمیر کے ایک معروف اندانی حقوق کارکن خرم پرویز کو 76روز ہ بھارتی قید سے رہا کر دیا گیا۔ بدھ کے روز خرم پرویز کو جموں میں قائم بھارتی فورسز کے جوائینٹ انٹرگیشن سنٹر سے سے رہائی ملی۔ اس سے قبل مقبوجہ کشمیر کی ہائیکورٹ نے بھی انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ خرم پرویز کو کالے قانون سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا۔