خبرنامہ کشمیر

سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز

سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز
سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزنے 1990ء کی دہائی کی طرز پر محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا، لوگوں کو سخت سردی میں باہر نکال کر گھروں کی تلاشی لی جانے لگی جس سے مظلوم کشمیری اپنے بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت رات بھر ٹھٹھرنے پر مجبور ہوگئے۔ سرینگر سے شائع ہونیوالے ایک اخبار نے رپورٹ کیا کہ تلاشی کی کارروائیاں 1990ء کی دہائی میں کی جاتی تھیں اور اب ان کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کر دیا گیا۔ بھارتی فورسز نے پلوامہ کے علاقوں کاکہ پورہ اور کسی پورہ میں رات 12 بجے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی جو صبح 10 بجے تک جاری رہی۔