خبرنامہ کشمیر

سرینگر میں سی آر پی ایف کے کیمپ پر حملے میں اہلکار ہلاک

سرینگر میں سی

سرینگر میں سی آر پی ایف کے کیمپ پر حملے میں اہلکار ہلاک

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے کرن نگر میں آج بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کیمپ پر ایک حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کے ترجمان راجیش یادو نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ پیرا ملٹری کے 49 ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ کرن نگر میں سی آر پی ایف کی 23ویں بٹالین کا کیمپ اور ڈائریکٹر جنرل کا دفتر ایک دوسرے کے نزدیک ہیں۔ نامعلوم حملہ آوروں نے آج صبح سویرے سی آرپی ایف کی 23ویں بٹالین کے کیمپ پر حملہ کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں جھڑپ جاری تھی ۔

بھارت ظلم وبربریت کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا، حریت رہنماء
سرینگر، مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہاہے کہ ظلم وبربریت، گرفتاریوں اور قتل عام کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغاسید حسن الموسوی نے بڈگام کے علاقے ماگام میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کوکمزور کرنے کیلئے ہر قسم کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سمیت فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہا ہے ۔ حریت رہنماء نے کہاکہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و سلامتی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔