خبرنامہ کشمیر

سرینگر میں شمعیں روشن کر کے خاموش احتجاج کیاگیا

سرینگر میں شمعیں روشن

سرینگر میں شمعیں روشن کر کے خاموش احتجاج کیاگیا

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں سرینگر کے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے جموں کے ضلع کٹھوعہ میں 8 سالہ ننھی آصفہ بانو کی آبروریزی اور قتل کے المناک واقعے کے خلاف شمعیں روشن کر کے خاموش احتجاج کیا اور مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کھٹوعہ میں 10جنوری کویہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جب معصوم آصفہ کو اغوا کر کے بے حرمتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسکی لاش جنگل میں پھنک دی گئی تھی ۔ ننھی آصفہ کے ساتھ یکجہتی اوراس گھناؤنے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کے خلاف سخت کارروائی کے لئے سرینگر کی پریس کالونی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے جمع ہو کر شمعیں روشن کر کے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر’’ آصفہ کے ساتھ اظہار یکجہتی، انسانیت کے لئے یوم سیاہ، قاتلوں کو سزا دو، زانیوں کو پھانسی دو‘‘ جیسے نعرے درج تھے اورانہوں نے آصفہ کی تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین نے اس گھناؤنے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فو ری سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ جب مجرموں کے خلاف کارروا ئی عمل میں نہیں لائی جاتی وہ آرام سے نہیں بیٹھیں گے ۔ مظاہرین بعدازاں پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔