خبرنامہ کشمیر

سرینگر: نمازیوں پر شیلنگ، 14 سالہ لڑکی شہید

سری نگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جنونیت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ بولنا اور اپنا حق مانگنا گناہ ٹھہرا۔ عبادت بھی جرم بن گئی۔ نماز جمعہ پڑھنے کے لئے جامع مسجد سری نگر جانے والوں پر پولیس قہر بن کر ٹوٹ پڑی۔ پولیس کی شیلنگ سے 14 سالہ لڑکی شہید جبکہ سینکڑوں افراز زخمی ہو گئے۔ بارہ مولا میں بھی تین نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ قابض فورسز نے میر واعظ عمر فاروق کو بھی گرفتار کر لیا۔ سید علی گیلانی کو گھر سے ہی نہیں نکلنے دیا گیا۔ جامع مسجد سری نگر میں پھر نماز جمعہ نہ پڑھائی جا سکی۔ یاسین ملک کو دوبارہ سری نگر کی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔ انہیں کل ان کی رہائشگاہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔