خبرنامہ کشمیر

سری نگرمیں بھارتی فورسز پرحملہ، دو فوجی اورایک پولیس اہلکارہلاک

سری نگر:(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر کشمیری مجاہدین کے حملے میں دو فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فورسز کو سری نگر کے علاقے خواجہ باغ میں رات گئے نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں پانچ اہلکار زخمی بھی ہوگئے۔ بھارتی یوم آزادی کے بعد کشمیر میں بھارتی فورسز پر یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔ رات گئے ہونے والے حملے کے بعد سری نگر سمیت وادی بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ آج بھی بدستور کرفیو نافذ ہے۔ ابھی تک ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت جاری نہیں کی گئی۔