خبرنامہ کشمیر

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی قابض فوج نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

فوج نے نوجوانوں کی شہادت کے بعد کشیدگی کے پیش نظر علاقے کا مکمل محاصرہ کرلیا اور علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رواں ماہ کے آغاز پر تحریک آزادی کے رہنما برہان وانی کی دوسری برسی سے قبل ہی علاقے میں ناکہ بندیاں شروع کردی تھیں اور اس دوران مظالم کے دوران تین کشمیریوں کو بھی شہید کیا تھا۔