خبرنامہ کشمیر

سری نگر :حریت پسندوں کےحملے، 6 بھارتی سکیورٹی اہلکارزخمی

سری نگر: (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے حملے میں چھ بھارتی سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ، یوم آزادی کے موقع پر بھارت کے کئی ریاستوں میں دھماکے کیے گئے ہیں ۔ سری نگر کے علاقے نوہاٹا میں حریت پسندوں نے بھارتی کے قافلے پر دھاوا بول دیا ۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت چھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ حریت پسندوں اور بھارتی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہیں ۔ ادھر یوم آزادی کے موقع پر بھارت کے کئی ریاستوں میں بم دھماکے ہوئے ہیں ۔ بھارتی ریاست منی پور میں دو بم دھماکے کیے گئے ہیں جبکہ ریاست آسام میں ہلکی نوعیت کے چار بم دھماکے ہوئے ہیں ، دھماکوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔