خبرنامہ کشمیر

سری نگر میں ایئرپورٹ کے قریب بھارتی فورسز کے کیمپ پر حملہ

سری نگر میں ایئرپورٹ کے قریب بھارتی فورسز کے کیمپ پر حملہ

سری نگر(ملت آن لائن)سری نگر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی وردی میں ملبوس تین سے چار حملہ آور سری نگر ایئرپورٹ سے متصل بھارتی سیکیورٹی فورس ( بی ایس ایف) کے 182 بٹالین کیمپ میں داخل ہوئے۔

حملہ آور سیکیورٹی کی 4 چوکیوں کو کراس کرتے ہوئے کیمپ کے اندر پہنچ گئے جہاں انہوں نے دستی بم پھینکنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی اور ایک عمارت میں داخل ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

بی ایس ایف حکام کے مطابق حملہ آور صبح 4 بجے کیمپ کے اندر داخل ہوئے جس کے بعد فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔

سیکیورٹی فورس کے بیس کیمپ پر حملے کے بعد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا جب کہ ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر وہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

بی ایس ایف کے کیمپ کے قریب پرانا سری نگر ایئرفیلڈ ہے جو بھارتی فضائیہ کے زیراستعمال ہے جب کہ وہیں مختلف مکانات اور تربیتی کیمپ بھی ہے جہاں بی ایس ایف اہلکاروں کو تربیت دی جاتی ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کو ضلع بارہ مولہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیاہے جس سے گزشتہ تین دن کے دوران علاقے میں شہید ہونیوالے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر 5 ہو گئی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع میں اوڑی کے علاقے زورآور میں جاری پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے اوڑی کے علاقے کلگائی میں جاری کارروائیوں کے دوران اتوارکوتین نوجوانوں جبکہ پیر کو ایک اور نوجوان کو شہید کردیاتھا ۔