خبرنامہ کشمیر

سماہنی میرا اپنا حلقہ انتخاب ہے: فاروق حیدر خان

میرپور (ملت + آئی این پی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ سماہنی میرااپناحلقہ انتخاب ہے ، اپریل کے پہلے ہفتہ میں سماہنی کاد ورہ کرکے سماہنی کے عوام کی محرومیوں کاازالہ کرونگا۔ بنڈالہ موڑ تاکہاولہاں پنڈوڑی اور چوکی کراس تا ڈنہ بڑھوسڑک جون سے قبل مکمل ہونگی۔ بجلی کے نظام میں بہتری لائی جائے گی۔سماہنی حلقہ انتخاب میں دیگرترقیاتی منصوبہ جات جلد شروع کریں گے۔ سابق امیدوار اسمبلی راجہ مقصود احمدخان حکومت کے نمائندہ ہیں ان کی تجاویز پرحلقہ کے جملہ مسائل حل ہونگے۔ حلقہ سماہنی سیز فائرلائن پرآباد ہے کی تعمیروترقی ترجیحی بنیادوں پرکی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے سابق امیدواراسمبلی وصدرمسلم لیگ ن ضلع بھمبر راجہ مقصود احمدخان اور مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماراجہ غلام ربانی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سابق امیدواراسمبلی راجہ مقصود احمدخان نے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کوحلقہ سماہنی کی دعوت دی جو وزیراعظم نے قبول کرلی اور اپریل کے پہلے ہفتہ میں حلقہ سماہنی کا تفصیلی دورہ کرنے کی یقین دھانی کروائی۔ اس موقع پرسابق ممبراسمبلی راجہ مقصود احمدخان نے وزیراعظم کوحلقہ سماہنی کے جملہ مسائل جن میں حلقہ کی سڑکات، ہیلتھ سروسز، بجلی سمیت دیگرمسائل کی طرف توجہ دلائی۔ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے سابق امیدواراسمبلی راجہ مقصود احمدخان کی طرف سے حلقہ سماہنی کے جملہ مسائل حل کروانے کی یقین دھانی کرواتے ہوئے کہاکہ حلقہ سماہنی میرااپناذاتی حلقہ انتخاب ہے۔ سابق وزیراعظم سالار جمہوریت سردارسکندر حیات خان کے دور حکومت میں جوتعمیروترقی ہوئی اس کے بعد اس حلقہ کونہایت ہی پسماندہ رکھاگیاجس سے اس حلقہ کے عوام میں احساس محرومیاں پیداہوئی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت حلقہ سماہنی کے عوام کی احساس محرومیاں دورکرے گی اور حلقہ سماہنی کوتعمیرو ترقی کے لحاظ سے مثالی حلقہ بنائیں گے۔انھوں نے کہاکہ حلقہ سماہنی کی تمام رابطہ سڑکات کوپختہ کیاجائے گا ۔ سماہنی میں بجلی کے کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے جامع پالیسی بنائی جارہی ہے۔ سیز فائرلائن پربسنے والوں کے لیے پختہ بینکرز تعمیرکریں گے۔ متاثرین سیز فائرلائن کوہیلتھ سروسز کی فراہمی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں تمام سہولیات ومراعات دیں گے۔ انھوں نے مزید کہاکہ آئندہ بجٹ میں امیدواراسمبلی راجہ مقصود احمدخان کی تجاویز پرنئی ترقیاتی سکیمیں رکھیں گے تاکہ لوگوں کوبنیادی سہولیات ومراعات ان کی دہلیز پرملیں۔ حلقہ سماہنی میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھی پلان بنارہے ہیں تاکہ اس حلقہ کی تاریخی اہمیت اجاگرہوسکے۔ سابق ممبراسمبلی راجہ مقصود احمد خان نے اس موقع پروزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کی طرف سے حلقہ سماہنی کے عوام کے لیے نیک جذبات پران کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔