خبرنامہ کشمیر

سوشل میڈیا پر پاکستان میں پابندی اصل میں نواز شریف تنقید برداشت نہیں کر سکتے

برمنگھم (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر برطانیہ کے راہنما اور سماجی شخصیت حاجی عبدالرزاق نے کہا ہے کہ اسلام کے دنیا میں تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے طاغوتی قوتیں پریشان ہیں، گستاخ بلاگرز کو عبرتناک انجام تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے، سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانا امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک جسارت ہے، حکومت بیرون ملک بھاگ جانیوالے گستاخ بلاگرز کو ملک میں لاکر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سوشل میڈیا مالکان سے گستاخانہ مواد اپلوڈ نہ ہونے کی یقین دہانی حاصل کرے اور تمام متعلقہ حکومتی ادارے گستاخانہ مواد اپلوڈ پھیلانے والوں کا سراغ لگائیں اور قانون و شریعت کے مطابق سزا دینے کے مؤثر اقدامات کریں، قومی اور پنجاب اسمبلی میں توہین رسالت کی روک تھام اور گستاخوں کو نشان عبرت بنانے کے حوالے سے منظور کی جانیوالی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پابندی لگانا کوئی حل نہیں ۔بلکہ نواز شریف اس کو بہانہ بنا کر سوشل پر میڈیا پر پابندی لگانا چاہتے ہیں ۔چونکہ انہوں نے کیا ہے اس پر تنقید برداشت نہیں کر سکتے۔