خبرنامہ کشمیر

سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادکی اشاعت اسلام دشمن قوتوں کی مکروہ سازش

میرپور (ملت + آئی این پی) سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزاد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادکی اشاعت اسلام دشمن قوتوں کی مکروہ سازش ہے ۔ تحفط ناموس رسالتؐ ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے، عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا مرکز اور محور ہے، عشق رسولؐ مومن کی میراث ہے ۔نبی کریمؐ کی غلامی ہی دراصل ایمان کی بنیاد ہے،ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں،لیکن سرکار ؐ کی بارگاہ میں بے ادبی اور گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔حکومت گستاخانہ مواد شائع کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری بابر شہزاد نے کہا اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ایک منظم سازش کے تحت گستاخانہ مواد شائع کرکے مسلمانوں اور سچے عاشق رسولؐ کے دل زخمی کرتے ہیں۔ ایسے گستاخ کو کسی قسم کی رعایت نہیں دینی چاہیے۔ چودھری بابر شہزاد نے کہا حکومت فوری طور پر ان گستاخوں کے خلاف کارروائی کرئے ورنہ غازی علم دین شہید اور ممتاز قادری شہید جیسے شمع رسالتؐ کے پروانے خود ان سے حساب لے لیں گئے۔