خبرنامہ کشمیر

سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادکی اشاعت کی مذمت کرتے ہیں‘شبیر بخاری

مظفرآباد (ملت + آئی این پی) چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیر سید شبیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے سے مقدس ہستیوں کی توعین کی گئی ہے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ۔ ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔گستاخانہ مواد کی اشاعت پر علمائے کرام کی خاموشی معنی خیز ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے گستاخانہ مواد کو سوشل میڈیا پر بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے جو انتہائی خوش آئند اقدام ہے ۔ہم چیف جسٹس کے اس حکم کی مکمل تائید کرتے ہوئے انھیں یہ اقدام اٹھانے پر مبارکبا د پیش کرتے ہیں۔ تمام مسلمان ممالک بالخصوص او آئی سی اس حوالے سے جاندار موقف اپنائے اور عالمی فورمز پر آواز بلند کی جائے ۔ ہم رسول کریم ؐ اور دیگر مقدس ہسیتوں کی توعین کی ہر گز اجازت نہیں دینگے۔ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیف کرتے ہوئے سید شبیر حسین بخاری نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو اس معاملے پر مکمل اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور آواز اٹھانی چاہیے ۔ ہم تما م مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور کسی کو مقدس ہستیوں کی توعین کی اجازت نہیں دینگے۔