خبرنامہ کشمیر

سول سروس اکیڈمی لاہور کے 44ویں بیج آف کامن ٹرینگ پروگرام کے شرکاء کا دورہ جامعہ کشمیر

مظفرآباد (ملت + آئی این پی) سول سروس اکیڈمی لاہور کے 44ویں بیج آف کامن ٹرینگ پروگرام (CTP) کے شرکاء کا دورہ جامعہ کشمیر،ریاست میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے آزاد جموں و کشمیر یو نیورسٹی کی خدمات ، تعلیمی و تحقیقی امور،کنگ عبد اللہ کیمپس کی تعمیر سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق سول اکیڈمی میں زیر تربیت پاکستان کے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے آفیسران نے محمد عاصم چیف انسٹرکٹر سول سروس اکیڈمی کی سربراہی میں آزاد جموں وکشمیر یو نیورسٹی کا دورہ کیا۔ جامعہ کشمیر آمد پر ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان،ڈین آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل،ایسوسی ایٹ ڈین ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر بشیر الرحمن کنٹھ ، رجسٹرار جامعہ پروفیسر ڈاکٹر صدیق احمد اعوان،ڈائر یکٹر ادارہ لسانیات نوید سرور ،قاضی ظہور احمد سمیت دیگر نے استقبال کیا۔ سول سروس اکیڈمی میں 44ویں بیج آف کامن ٹرینگ پروگرام کے شرکاء کو ڈائر یکٹر ادارہ لسانیات نوید سرور نے جامعہ کشمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان نے وفد میں شامل گروپ لیڈر کیپٹن اسامہ چیمپہ کو جامعہ کشمیر آمد پر یاد گاری شیلڈ دی۔