خبرنامہ کشمیر

سیاسی کارکن کسی بھی تحریک میں ہراول دستے کاکرداراداکرتے ہیں

کوٹلی (ملت + آئی این پی) آزادجموں کشمیرکے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاہے کہ سیاسی کارکن کسی بھی تحریک میں ہراول دستے کاکرداراداکرتے ہیں اوروہ جماعتوں کے اندرریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مسلم لیگی کارکن انتھک اورجدوجہدکرنے والے ہیں جنہوں نے جہاں پاکستان میں بحالی جمہوریت کے لیے طویل جدوجہدکی وہاں آزادکشمیرکے لیگی کارکنوں نے بھی مختصرعرصہ میں بھی مسلم لیگ ن ناقابل تسخیرقوت بنایااورجماعت کی مضبوطی کے لیے کام کیاجس کے نتیجہ میں2016کے انتخابات میںآزادکشمیرمیں بھاری مینڈیٹ لے کرن لیگ کی حکومت قائم کرنے میں اپنابنیادی کردار ادا کیاجوجماعتیں اپنے کارکنوں کوبھول جاتی ہیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں مسلم لیگ ن کے عہدیداران وکارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں وزراء اور ممبران اسمبلی تعمیروترقی کے کاموں میں کارکنوں سے مشاورت کریں اگلے مالی سال کے لیے مسلم لیگ ن کی حکومت اپناپہلابجٹ لائیگی اوراس میں اپنی ترجیحات کاتعین کریگی چارکروڑروپے جوآزادکشمیرکے29حلقوں میں چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے دیئے ہیں وہ کام سڑکوں پرنظرآنے چاہیں اگرکام میں بددیانتی ہوئی توپراجیکٹ لیڈرجیل میں ہوگاپھراس چیزکی میں پرواہ نہیں کرونگاکہ وہ لیگ کاکارکن ہے،میرٹ،گڈگورننس،انصاف ،تعمیروترقی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ملک محمدیوسف کوحلقہ ایک کی تعمیروترقی کے لیے بھرپورفنڈزدیں گے اورآراء کاخیال رکھاجائے گاہم دفاترمیں بیٹھ کرمنصوبے نہیں بنائیں گے بلکہ آزادکشمیرکے ایک ایک حلقہ انتخاب کادورہ شروع کردیاہے میرپورڈویژن کے بارہ حلقوں کادورہ مکمل کردیاہے اسی طرح پونچھ اورمظفرآبادڈویژن کادورہ مکمل کرنے کے بعدآئندہ بجٹ میں ہم زمینی حقائق کومدنظررکھ کرترقیاتی منصوبوں کو تشکیل دیں گے کارکنوں کوتنقیدکابھی حق ہے کیونکہ ہم کارکنوں کواصل طاقت سمجھتے ہیں مگرڈسپلن اولین ترجیح ہے پارٹی ورکرزمسائل کی نشاندہی کریں اورعوامی مسائل کے حل کے لیے وزراء اور اپنے نمائندگان کے ساتھ تعاون کریں ہم پانچ سال کے بعدجب الیکشن میں جائیں گے توآپ کے پاس دوبارہ آئیں گے پھرآپ نے فیصلہ کرناہے کہ ہم نے پانچ سال میں کتنی عوامی خدمت کی ہم کارکردگی کی بنیادپرکارکنوں اورعوام کے پاس جائینگے۔بلدیاتی انتخابات میں نوجوان قیادت کوآگے لائیں گے مردم شماری کے بعدآزادکشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کروانے کافیصلہ کیاہے اس کے لیے مسلم لیگی کارکن ابھی سے تیاری شروع کردیں تاکہ آزادکشمیرکے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ شاندارکامیابی حاصل کی ہم بلدیاتی نظام کی کمان نوجوانوں کے سپردکرینگے تاکہ وہ علاقہ کی خدمت کرسکیں اورہمارے مستقبل کی لیڈرشپ بھی پروان چڑھ سکے۔کوٹلی شہر کوخوبصورت بنائینگے یہ خوبصورت لوگوں کاخوبصورت شہربنے گاککنی بگاہ تاچمبا گلی سڑک کوکشادہ اورپختہ کرینگے کوٹلی شہرکے مختلف علاقوں میں قبرستانوں کے لیے جگہ مختص کریں گے سیوریج کے لیے ایک سکیم مرتب کرینگے جبکہ کوٹلی کے شہریوں کوصاف ستھراپانی فراہم کرنے کے لیے گریٹرواٹرسپلائی سکیم جلدپایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنماملک محمدسلیم کی صدارت میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرملک محمدیوسف کی رہائش گاہ ٹینڈہ کلاہ میں منعقدہ بڑے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں حلقہ نمبرایک کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔وزیراعظم ٹینڈہ کلاہ آمدپرشانداراستقبال کیاگیاشدیدسردی میں بھی کارکنان رات 12بجے تک جلسہ گاہ میں بیٹھ کروزیراعظم اوروزراء کاسکون کے ساتھ خطابات سنتے رہے اس دوران پرجوش کارکنان ترانوں پربھنگڑے ڈال کرماحول کوگرماتے رہے ورکرزکنونشن سے وزیراطلاعات مشتاق منہاس،سابق وزیر،ایم ایل اے راجہ نصیراحمدخان، ضلعی صدرراجہ ایوب،چیئرمین یوتھ ونگ حنیف ملک،سٹی صدرسردارزاہد،لیاقت حسین مغل ایڈووکیٹ،ملک الیاس دھنواں،چیئرمین تحصیل زکواۃ نوشادملک،یٰسین راجہ،صدرحلقہ جاویدچوہدری،راجہ گلفرازخان، سردارمعروف طفیل، ملک سلیم منہاس،آفتاب بخاری کے علاوہ دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔ورکرزکنونشن میں ضلعی جنرل سیکرٹری خورشیداحمدقادری،ڈی جی پی ایم سیکرٹریٹ ذوالفقارعلی ملک،حنیف قیصرایڈووکیٹ،راجہ ریاض بھٹی،ممبرجنرل کونسل سردارمشہودمحمود،حلقہ صدریوتھ ونگ ن لیگ سردارعارف ناز،ملک نوازمنہاس،الطاف بھٹی، کے بی خان،طارق محبوب ملک،شیخ عاشق حسین،بشارت مرزا،راجہ غلام محمود،راجہ قمریوسف،ثاقب ملک،اسماعیل ملک،کیپٹن زراعت ملک،ملک حبیب،ڈویژنل صدرن لیگ یوتھ ونگ راجہ رضوان،راجہ ریاست،عثمان ملک،فیاض آرائیں،راجہ ظہیرزرگر،راجہ اظہر،سرداربشارت کے علاوہ سینکڑوں حلقہ کے نمائندہ ورکرزنے شرکت کی۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ صوابدیدی عہدوں پرورکرزکوآگے لائینگے کارکنوں کوان کاحق ضرور ملے گامگرملازمتوں کے اندرمیرٹ پرتقرریاں کریں گے سابقہ حکومت نے کشمیرلبریشن سیل کوبیروزگاروں کی انڈسٹری بنادیاتھاکشمیرلبریشن سیل کے مقاصدکچھ اورتھے پی ایس سی اوراین ٹی ایس کے ذریعے باصلاحیت لوگ آگے آئینگے اداروں کومضبوط اورمستحکم بناتے ہوئے آزادکشمیر کے سارے ڈھانچے کودرست ڈگرپرچلانے کے لیے سات ماہ کاعرصہ صرف کیاہم وزیراعظم نوازشریف اورسالارجمہوریت کے ویژن کے مطابق ریاست کوخوبصورت اورانصاف پسندخطہ بنائیں گے انہوں نے کہاکہ میرٹ پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کرونگاکوئی ساتھ رہے نہ رہے اگرمیرٹ کی پامالی کرنی ہے توپھرمیں اپنے بچوں کوبھی میرٹ سے ہٹ کربھرتی کرونگاپھرغریب کے بچے کہاں جائیں گے محکمہ تعلیم کے اندرمزیداصلاحات لارہے ہیں سات ماہ میں1ارب83کروڑکی بچت کی فی حلقہ سڑکوں کی مرمتی کے لیے 4کروڑروپے مختص کئے جبکہ 8ارب کاپیکج بجلی کے انفراسٹرکچرکی آزادکشمیربھرمیں بہتری واپ گریڈیشن کے لیے مختص کئے ہیں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں1450کلومیٹرنئی سڑکیں دینگے آزادکشمیرکے ہرتحصیل ہسپتال کومثالی ہسپتال بنائینگے آزادکشمیرکے نظام حکومت اورہرشعبہ میں شفافیت لاناچاہتے ہیں اپنے سفیدکپڑوں کوداغ نہیں لگنے دینگے ۔آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی ایک مثالی حکومت ہوگی جوپاکستان کے آمدہ الیکشن میں کامیابی کاسبب بنے گی۔وزیراطلاعات مشتاق منہاس نے کہاکہ یوسف ملک ہماراایم ایل اے بھی ہے اوروزیربھی ہے یہ بات بڑی حیران کن ہے کہ لوگوں کی اکثریت یوسف ملک کے ساتھ ہوتی ہے اوراسے ووٹ بھی دیتی ہے مگریوسف ملک ہارجاتاہے جتنے فنڈزہمیں ملیں گے اتنے ہی فنڈزحلقہ ایک کوٹلی کے امیدوارملک یوسف کوملیں گے ہم اس حلقہ کوتنہانہیں چھوڑیں گے اس کی طرف بھرپورتوجہ دینگے اس حلقہ میں ملک یوسف کے ساتھ ایسے ہی ہوتارہاجیسے جرمن کے ساتھ ہواکہ جرمن افواج آگے بڑھ رہی تھیں مگرفتح انگریزکی ہوئی مسلم لیگ ن کے جن لوگوں نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اورملک یوسف کے خلاف سازشیں کیں ان کابھی احتساب ہوناچاہیے جن لوگوں نے مسلم لیگ ن کے اندرنقب لگائی ان کاکوئی حق نہیں بنتاکہ وہ ن لیگ کے اندررہیں مسلم لیگ ن کے پاس حلقہ نمبرایک کے اندرمتحرک کارکن ہیں لیگی ورکرزاپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اورملک یوسف کے ہاتھ مضبوط کریںآئندہ الیکشن ملک یوسف ہی جیتے گاآزادکشمیرکے اندرہم نے میرٹ کوبحال کردیاہے وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میںآزادکشمیرکوایک مثالی خطہ بنائینگے تمام علاقوں کومساوی بنیادوں پرترقی دیں گے آزادکشمیرکانوجوان محسوس کریگاکہ خطہ کے اندرکوئی پہلی حکومت آئی ہے جوانصاف کے تقاضے پورے کررہی ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے تمام علاقوں کے اندرخوشحالی لائیگی تعلیمی انقلاب برپاکرینگے محکمہ صحت کے اندرسہولیات فراہم کرینگے لیگی کارکنان ہمارے لیے قابل احترام ہیں اورقابل فخربھی۔سابق وزیر،ایم ایل اے راجہ نصیراحمدخان نے کہاکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان ایک انتھک اورجدوجہدکرنے والے لیڈرہیں اورمشکل فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اوران فیصلوں کے ثمرات جلدعوام کے سامنے آئیں گے بالخصوص میرٹ،گڈگورننس اورتعمیروترقی کے حوالہ سے وزیراعظم کے اقدامات سے آزادکشمیرمیں ایک انقلابی تبدیلی رونماہوگی انہوں نے کہاکہ کارکن کسی بھی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حلقہ ایک مسلم لیگ کے کارکنان ایک قوت کی مانندہیں حلقہ ایک کوکوئی نظراندازنہیں کرسکتاحلقہ ایک کے مسائل کے حل کے لیے ہم بھی تعاون کرینگے کوٹلی شہرضلع کوٹلی کاحصہ ہے ہماراشہربھی ہے یہاں کے ورکرزمایوس نہ ہوں کوٹلی کوخوبصورت شہربنائینگے کوٹلی کی ہرایک گلی کوپختہ کرینگے انہوں نے کہاکہ ملک محمدیوسف محنت کریں وہ کامیاب ہونگے ورکرزکے مسائل حل کریں عوامی شکایات کاازالہ کریں ہماراان کے ساتھ بھرپورتعاون رہے گاپارٹی کے اندرڈسپلن ہوناچاہیے ورکرزکنونشن کے ذریعے کارکنوں کی آراء شکایات کاپتہ چلتاہے ملک محمدیوسف ہمارے نمائندے ہیں اورحکومتی سطح پران کواتنے ہی فنڈزملیں گے جتنے ہمیں ملیں گے مسلم لیگی ورکرزوزیراعظم نوازشریف اوروزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کے ویژن کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت کی کامیابی کے لیے اپناکرداراداکریں حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر،میزبان ورکرزکنونشن ملک محمدیوسف نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں سات ایٹمی دھماکے کئے اس وقت کے امریکی صدرمیاں نوازشریف کوایٹمی دھماکے نہ کرنے کاکہااوربھرپورمالی امداددینے کاوعدہ کیامگرمیاں نوازشریف نے خودداری کامظاہرہ کیااورایٹمی دھماکے کئے جس کی پاداش میں پاکستان پرمعاشی پابندیاں بھی لگیں وزیراعظم نوازشریف نے آزادکشمیرمیں ن لیگ بناکراورقائدکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کووزیراعظم بناکرکشمیری نسلوں پراحسان عظیم کیاانہوں نے کہاکہ میں نے حلقہ ایک سے ہربارالیکشن جیتامگرسازشوں سے مجھے ہربارہرایاگیایہ عجیب بات ہے کہ ووٹ مجھے ملتے ہیں اورجیت کوئی اورجاتاہے انہوں نے کہاکہ پینتیس سال سے اس حلقہ پرعذاب بناہواایم ایل اے حلقہ کی عوام کے لیے کچھ بھی نہ کرسکاوزیراعظم راجہ فاروق حیدرکی قیادت میں حلقہ ایک کی تقدیربدلینگے کوٹلی سٹی کوخوبصورت بنائینگے علاقہ راج محل،دھنواں،گوئی،دندلی پھگواڑی،کوٹلی سٹی سمیت دیگرعلاقوں کی تعمیروترقی کے لیے وزیراعظم خصوصی دلچسپی لے رہے ہیںآئندہ بجٹ میں لائن آف کنٹرول اورحلقہ ایک کے تمام علاقوں کے لیے وزیراعظم خصوصی پیکج دینگے کوٹلی سے تتہ پانی تک ڈبل روڈکاسنگ بنیادرکھنے پروزیراعظم کامشکورہوں کوٹلی سے ککنی بگاہ تاچمپاگلی پختہ سڑک کی منظوری دینے پربھی وزیراعظم کامشکورہوں انہوں نے کہاکہ کوٹلی سٹی کے لیے مختلف علاقوں میں قبرستان بھی بنائینگے میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان اورمسلم لیگ ن کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑارہونگاکارکنان میری قوت ہیں ایک ایک کارکن کے حقوق کادفاع کرونگاحلقہ کے مسائل کے حل کے لیے میری خدمات چوبیس گھنٹے حاضرہیں وزیراعظم کامشکورہوں کہ انہوں نے چارکروڑکے فنڈزتمام ممبران اسمبلی کودیئے اوراس میں سے چارکروڑکے فنڈزحلقہ ایک کے لیے مجھے بھی دیئے وہ چارکروڑ حلقہ کی تعمیروترقی پرخرچ ہونگے انہوں نے کہاکہ ورکرزکنونشن میں ہزاروں کارکنان نے شرکت کرکے یہ بات ثابت کردی کہ حلقہ ایک مسلم لیگ ن کاگڑھ اوروزیراعظم نوازشریف،وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان اورسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کے چاہنے والوں کاحلقہ ہے۔