خبرنامہ کشمیر

سید صلاح الدین آج مظفرآباد میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

مظفرآباد(ملت + آئی این پی ) متحدہ جہاد کونسل جموں وکشمیر کے چیئرمین پیرسید صلاح الدین احمد آج دارلحکومت مظفرآباد کے مرکزی ایوان صحافت میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ کی پریس کانفرنس مقبوضہ جموں وکشمیر کے حالات کے تناظر میں اہمیت کی حامل ہے ۔ واضح رہے متحدہ جہاد کونسل نے 27اکتوبر کو بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر دارلحکومت مظفرآباد میں عظیم الشان عزم جہاد کانفرنس کے انعقاد کا بھی اعلان کررکھا ہے ۔ متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد مظفرآباد میں مہاجر نمائندگان ، حریت قائدین سمیت دیگر شخصیات سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔ سید صلاح الدین احمد کے ہمراہ جہاد کونسل کے دیگر ذمہ داران بھی موجود ہونگے ۔