خبرنامہ کشمیر

سیزفائر لائن پر بھارتی فائرنگ اور سول آبادی کو نشانہ بنانے کا عمل جنگی جرائم کا ارتکاب ہے

کوٹلی (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار اسمبلی ملک یوسف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیزفائر لائن پر بھارتی فائرنگ اور سول آبادی کو نشانہ بنانے کا عمل جنگی جرائم کے ارتکاب کے ساتھ عالمی امن کو تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ہے عالمی ادارہ اور بڑی قوتیں سیزفائرلائن پربھارتی جارحیت کا نوٹس لیں ‘بھارت آئے روز نکیال ،گوئی تتہ پانی سیکٹر زمیں گزشتہ تین روز کے دوران درجن کے قریب شہریوں کو شہیدکیا گیا مکانات تباہ کیے گئے تعلیمی ادارے بند ہو چکے ہیں اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے عمران خان ملک کے اندرونی و سرحدوں پر رونما ہونے والے حالات کے پیش نظر ملک کے اندر افراتفری نہ پھلائیں بلکہ حکومت اور دیگر اپوزیشن کے ساتھ مل کر ملک دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی کارکن سردار کبیر مرحوم کے انتقال پر سوگوار خاندان کے گھر مرحوم کے بھائیوں سردار شبیر ، سردار حمید ، سردار نصیر سے تعزیت کے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الطاف بھٹی ، مرزا بشارت ، راجہ شبیر شہزاد و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی انہتا کر رکھی ہے ۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہی ہے ۔ پاکستان کی عوام، حکومت، اور ریاست کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو جو مینڈیٹ دیا ہے یہ ہمارے لیے آزمائش ہے ہمیں اس آزمائش پر پورا اترتے ہوئے عوام کی توقعات کے مطابق کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے قائد وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے اصولوں کی روشنی میں کامیابی حاصل کی اور اپنے قائد کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ریاست کی تعمیر و ترقی ، عوام کی فلاح و بہبود، گڈ گورننس، میرٹ اور انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور اس کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہاکہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کام ، کام اور صرف کام کے اصول پر عمل کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی ادا کرنا ہوں گے انفارمیشن سنٹر کے مطابق انہوں نے کہا کہ سرحدی پٹی پر بسنے والے غیور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جو بھارتی درندگی کے آگے سینہ سپر ہیں اور اپنے گھروں میں مورچہ زن ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ سے پسپا ہو گا اور کشمیر آزاد ہو پاکستان کا حصہ بنے گا