خبرنامہ کشمیر

سیّد صلاح الدین کی طرف سے صائمہ وانی کو زبردست خراج عقیدت

سیّد صلاح الدین

سیّد صلاح الدین کی طرف سے صائمہ وانی کو زبردست خراج عقیدت

مظفر آباد:(ملت آن لائن) متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین اور حزب المجاہدین کے سربراہ سیّد صلاح الدین نے شہید کشمیری طالبہ صائمہ وانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی تھی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید صلاح الدین نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت کشمیری خواتین اور معصوم بچوں کو قتل کرکے کشمیریوں کی آزادی کی شمع کو بجھا نہیں سکے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کشمیری عوام کی طرف سے زبردست مزاحمت کے نتیجے میں بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہیں اور اپنی خفت مٹانے کیلئے وہ نہتے شہریوں اورمعصوم بچوں کو قتل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حربے جابر قوتوں کے لئے مزید رسوائی کا باعث بنیں گے۔ سیّد صلاح الدین نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اپنی خاموشی ترک کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیاں اور نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی مسلسل سے ان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ نے صائمہ وانی کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور اس عزم کا اعادہ کیاکہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔