خبرنامہ کشمیر

سی پیک منصوبہ ترقی خوشحالی کا ضامن ہے ، راجہ عبدالقیوم

مظفرآباد (ملت + آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق سینئر وزیر ممبر اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ ترقی خوشحالی کا ضامن ہے ، جو پاکستان کو اقتصادی معاشی ، میدان میں باوقار بنادے گا ، وزیراعظم میاں نواز شریف پاکستان کے سربلند کردار کیلئے تاریخ رقم کررہے ہیں ، انکے خلاف سازشیں در حقیقت پاکستان کے عوام کو ترقی سے محروم رکھنے کا ایجنڈہ ہے ، راجہ عبدالقیوم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے ثمرات آزاد کشمیر میں آئینگے ، اور ترقی خوشحالی کے نئے باب رقم ہونگے ، ترقی میڈیا اور قیادتیں مقبوضہ کشمیر کے حالات پر توجہ مبذول کریں ۔