خبرنامہ کشمیر

شاہد الاسلام کو سرینگر میں ہسپتال میں داخل کیا گیا

سرینگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم کے ترجمان ایڈووکیٹ شاہد الاسلام کو علالت کے سبب سرینگر کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ شاہد الاسلام کی صحت گھر میں مسلسل نظر بندی کے باعث انتہائی گرچکی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شاہد الاسلام کے اہلخانہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ سانس لینے میں دشواری کے سبب شاہد الاسلام کو سرینگر کے علاقے چھانہ پورہ میں قائم ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ وہ گزشتہ چارماہ سے زائد عرصے سے غیر قانونی طورپر گھر میں نظر بند ہیں۔