خبرنامہ کشمیر

شبیر احمد شاہ کو فریڈم پارٹی کا لیگل نوٹس

شبیر احمد شاہ کو

شبیر احمد شاہ کو فریڈم پارٹی کا لیگل نوٹس

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیرڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اپنے نظربند چےئرمین شبیر احمد شاہ کے بارے میں بے بنیاد اور من گھڑت خبر نشر کرنے پر ای ٹی وی اُردوکو لیگل نوٹس بھیجاہے جس میں 5کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایڈوکیٹ فیاض احمد سوداگر کی وساطت سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ای ٹی وی اُردو نے 3دسمبر 2018ء کو ایک خبر چلائی جس میں کہا گیا کہ بھارتی ادارے انفوسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شبیر احمد شاہ کی تحویل سے 62لاکھ روپے بر آمد کئے ہیں۔ نوٹس میں کہاگیا کہ یہ خبر انتہائی شر انگیز ہے اور اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے یہاں تک کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شبیر احمد شاہ کیخلاف پیش کردہ چارج شیٹ میں اس نام نہاد بر آمدگی کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے ۔خبر کا واحد مقصد شبیر احمد شاہ کی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچاناہے جو حصول حق خود ارادیت کی تحریک کی قیادت کررہے ہیں۔ لیگل نوٹس کی کاپیاں مذکورہ ٹی وی چینل کے سرینگر دفتر، مرکزی دفتر حیدر آباد اور متعلقہ حکام کو روانہ کردی گئی ہیں۔ دریں اثناء جموں و کشمیرڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی نے شہید کشمیری رہنماشیخ عبد العزیز کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ فریڈم پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں مرحومہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تحریک آزادی کے دوران خندہ پیشانی سے مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ ترجمان نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہید سجاد احمد کینو کو بھی ان کی22ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔