خبرنامہ کشمیر

شمیریوں کو دھوکہ دیکر گزشتہ ستر برس سے لوٹ رہے ہیں، سید علی گیلانی

شمیریوں کو دھوکہ دیکر گزشتہ ستر برس سے لوٹ رہے ہیں، سید علی گیلانی

سرینگر(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا بازار گرم رکھا ہے جبکہ مقبوضہ علاقے کی بھارت نواز جماعتوں کے رہنما گزشتہ ستر برس سے قوم کو دھوکہ دیکر اقتدار کے مزلے لوٹ رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جذبہ آزادی سے لبریز کشمیریوں کے سامنے اب بھارت نواز رہنما بری طرح سے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے پنچائتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نام نہاد انتخابات کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ کشمیری اسکے ساتھ خوش ہیں اور اس طرح سے اسکے غیر قانونی فوجی قبضے کو تقویب حاصل ہو تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اقتصادی یا مالی مراعات کے لیے نہیں بلکہ اپنے حق حقِ خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کی غلامی میں کشمیریوں کی زندگیاں، دین، تہذیب و تمدن، املاک غرض کوئی چیز محفوظ نہیں لہذا ہمارے لیے ناگزیر ہے کہ ہم تحریک آزادی کو پوری یکسوئی اور جانفشانی کے ساتھ جاری رکھیں ۔انہوں نے بھارتی پولیس کی طرف سے سوپور میں عام شہریوں کی گرفتاری ، انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے اور بعد میں میڈیا کے سامنے پیش کرکے انہیں عسکریت پسند کے طور پر جتلانے کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار نوجوانوں کے خلاف لگائے جانے والے تمام الزامات بے من گھڑٹ اور جھوٹے ہیں جو ریاستی دہشت گردی کی بدترین کارروائی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ قابض انتظامیہ عام شہریوں پر تشدد اور دیگر اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانا چاہتی ہے لیکن اس سے تحریک آزادی میں مزید شدت آرہی ہے۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چاڈورہ اور کولگام میں شہید ہونے والے دو نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان قوم کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی قیمتی جانیں لٹا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک ہر قیمت پر جاری رکھا جائے۔انہوں نے کولگام کے علاقے رڈونی میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ اور ایک نوجوان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری غلام نبی سمجھی، حکیم عبدالرشید اور سید محمد شفیع نے بھی ایک مشترکہ بیان میں چاڈورہ اور کولگام میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ا یک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کو اسکے منطقی انجا م تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔