خبرنامہ کشمیر

شوپیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال

سرینگر (ملت + اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے آج شوپیان میں پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے ضلع کے علاقے چلی پورہ ہیف کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کی کاروائی شروع کی جس کے بعد لوگوں نے پرامن احتجاجی مظاہرے کئے۔ بھارتی فوج اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے جس کے بعد مظاہرین اور بھارتی فوسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں جھڑپیں جاری تھیں۔