خبرنامہ کشمیر

شہید بھٹو کی بر سی آج نظریاتی جو ش و خروش سے منائی جائے گی

مظفرآباد (ملت آن لائن + آئی این پی) پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنماو سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین نے کہا ہیکہ شہید زوالفقار علی بھٹو کی سیاسی زندگی عوامی خدمت کیلئے مشعل راہ ہے،شہید بھٹو نے پاکستان کے پسے ہوئے طبقات کو جینے کا حق دیا، عوام کے حقو ق کیلئے ملک میں جمہوری تبدیلی کے بنیاد رکھی، قائد کے ادھورے مشن کی تکمیل کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گئے، پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامعہ پہننانے کیلئے جیالے ہمہ وقت برسرپیکار ہیں، انہوں نے کہا ہیکہ آج آزادکشمیر بھر میں شہید بھٹو کی برسی کو عقیدت و احترم سے منانے کے سلسلہ میں جملہ تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں،تمام ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔