خبرنامہ کشمیر

شہید رئیس کا آزادی پسند رہنماؤں کو خراج عقیدت

سرینگر : (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند رہنماؤں نے ضلع پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان رئیس احمد ڈار کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ رئیس احمد ڈار جیسے نوجوانوں کی مقدس قربانیوں کی بدولت ہی کشمیری عوام ایک دن بھارتی تسلط سے آزادی حا.صل کریں گے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی کے والد حبیب اللہ لون کے انتقال پر بھی اظہار تعزیت کیا۔حریت رہنماؤں شبیر احمد ڈار،محمد اقبال میر،امتیاز احمد ریشی، غلام نبی وار اور انسانی حقوق کارکن محمد احسن انتونے سرینگر میں اپنے مشترکہ بیان میں رئیس احمد ڈار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں شہداء نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے جماعت اسلامی کے ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی کے والد کے انتقال پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ فردوس احمد شاہ ایک وفد کے ہمراہ شہید رئیس احمد ڈار کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھر گئے۔ انہوں نے نوجوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و تشدد سے عوامی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی سطح پر دباؤ کا سامنا ہے۔ وفد میں محمد اشرف صوفی اور عبدالخالق بڈگامی بھی شامل تھے۔