خبرنامہ کشمیر

شہید کشمیر مقبول احمد بٹ کا 32واں یوم شہادت میرپور میں عقیدت واحترام سے منایاگیا

میرپور (آئی این پی) شہید کشمیر مقبول احمد بٹ کا 32واں یوم شہادت میرپور میں عقیدت واحترام سے منایاگیا۔ اس سلسلہ میں جموکشمیر لبریشن فرنٹ JKLFوجموں کشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ JKSLFکے زیر اہتمام ریلی نکال گئی ، ریلی یونیورسٹی گراونڈ سے شروع ہوکر شہر کا چکر لگا کر شہید چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کرگئی ، ریلی کی قیادت زونل چیف آرگنائزر JKLFتوصیف جرال، ضلعی صدر آفتاب احمد، سینئر وائس چیئرمین SLFناصر مرزا، ضلعی جنرل سیکرٹری SLFمیرپور راجہ عمار، صدر SLFمسٹ ساران ، حنیف، ضلعی صدر SLFساجد مرزا اور صدر SLFپیرا میڈیکل کالج نے کی۔ تراب حیدہ شا ہ نے کی جلسہ عام کے مہمان خصوصی JKLFکے برطانیہ کے سینئر راہنمااسلم مرزاصاحب تھے جبکہ صدارت ممبر سپریم کونسل JKLF خواجہ محمد پرویز نے کی جبکہ سینئر راہنما صابر انصاری شدید علالت کے باوجود موجود رہے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہید کشمیر مقبول احمدبٹ کی جدوجہد اور عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید کشمیر کی جدوجہد اور فلسفہ آزادی ہی در حقیقیت جموں کشمیر کی عوام کے روشن مستقبل کا ضامن ہے شہید کشمیر نے اپنی قربانی سے نہ صرف حق پرستی کی عظیم مثال قائم کی بلکہ آنے والی نسلوں کو آزادی کے حصول کا راستہ متعارف کرایااور یہی شہید کشمیر کی قربانی کااثرہے کہ 11فروری1984کے بعد فرزاندان جموں کشمیر نے اپنے قائد کا راستہ اختیار کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کشمیر کو عظیم قربانیوں کی دولت سے مالا مال کیاجو جدوجہد کی کامیابی کی نوید ہے۔ جموں کشمیر کے باغیرت اور باشعور عوام اپنے شہداء کے مقد س خون کی لاج رکھتے ہوئے جدوجہد کو اپنے منطقی انجام تک ضرور پہنچائیں گے۔ مقررین نے مزیدکہاکہ تقسیم جموں کشمیر کی تمام سازشوں کو فر زندان وطن خاک میں ملاتے ہوئے وحدت جموں کشمیر کی حفاظت کی جنگ ہرمحاذ پر لڑیں گے۔ جموں کشمیر کا واحد جمہوری اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ پر امن حل غیر محدود حق خودار ادیت ہی ہے جس پر فی الفور عملدآمد کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ عوام کو اس عذاب سے نکالا جائے ورنہ کوئی بھی ایسا حل جو جموں کشمیر کی عوا م کی رائے کے بغیر مسلط کیاجائے گاجموں کشمیر کے عوام اسے رد کرتے ہوئے اپنے حق کے لیے ہر محاذ پر بھرپور مذاحمت اورجدوجہد کرتے رہیں گے۔ مقررین میں خواجہ پرویز، اسلم مرزا، توصیف جرال، آفتاب احمد ، ناصر مرزا، ساران حنیف ، چوہدری نعیم ، مرزا ساجد ، سردار ابرار آزاد ، شفیق چغتائی ، عجائب سکندر، راجہ وقار ، زاہد بٹ شامل تھے ۔