خبرنامہ کشمیر

صحت سہولیات، میعاری تعلیم ، روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے

کوٹلی (ملت + آئی این پی) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام کو صحت کی سہولیات، میعاری تعلیم ، روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے مسلم لیگ ن کا منشور بلا تخصیص ریاستی عوام کی خدمت کرنا ہے ریاست بھر میں تعمیر و ترقی کے یکساں مواقع مہیا کئے جا رہے ہیں جو منشور گزشتہ انتخابات میں دیا تھا اس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں حکومت ریاست کے عوام کو بلاتخصیص برابری کی بنیاد پر مواقع دے رہی ہے موجودہ حکومت کے قیام کے بعد گورننس کی صورتحال میں بہتری ، میرٹ کی بحالی اور عوام کو درپیش دیرینہ مسائل کے خاتمہ میں بھرپور پیش رفت ہوئی ہے گزشتہ ادوار میں عوام کو رسوا کرنیوالے عناصر موجودہ حکومت کے اقدامات سے خائف ہیں مسلم لیگ ن کے کارکن جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے تمام مسائل حل کئے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دورہ کوٹلی کے دوران مختلف جماعتی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر تعلیم کو اس موقع پر محکمانہ بریفنگ بھی دی گئی ۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام کے تحت عوامی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس سے ہر شخص مستفید ہو سکے گا آزادکشمیر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کا مفت اجرا ء کیا جا رہا ہے محکمہ تعلیم میں اصلاحات کا آغاز ہو چکا ہے آزادکشمیر کے عوام کا بااختیار بنانے کیلئے موثر قانون سازی کی جا رہی ہے آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں شاہراہوں کی تعمیر سے عوام کی سفری مشکلات میں کمی آئے گی دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ریاست کے اندر اصلاحات کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں حکومت کے ابتدائی چھ ماہ کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے آزادکشمیر کے عوام کی خدمت کیلئے بلا تخصیص وسائل کا استعمال کیا جا رہا ہے حلقوں اور علاقوں کی سیاست سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کا مشن جاری و ساری ہے تمام حلقوں میں برابری کی سطح پر وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں سکولوں اور کالجوں کے اندر سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے میرٹ پر تعیناتیاں عمل میں لائی جائینگی تمام تعلیمی اداروں کی ضروریات پوری کریں گے عمارتوں اور عملہ کے بغیر سکول نہیں چل سکتے حکومت سکولوں کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کرے گی