خبرنامہ کشمیر

ضلع بانڈی پورہ میں چار ماہ کے دوران 45 کشمیریوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیاگیا

سرینگر ۔ 08 نومبر (ملت + اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی کشمیرمیں 121دن سے جاری انتفادہ کے دوران ضلع بانڈی پورہ میں 14سالہ لڑکے سمیت 45کشمیریوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق14سالہ تجمل رسول میر اور نذیر احمد راتھر کوکالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔دونوں نوجوانوں پر آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف مظاہرے کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔