خبرنامہ کشمیر

ضلع کوٹلی کوآزادکشمیرکارول ماڈل ضلع بنائیں گے

کوٹلی (ملت آن لائن + آئی این پی) آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کاسلسلہ جاری،وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان،سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان اوروزیرمال سردارفاروق سکندرکی قیادت میں آزادکشمیربھربالخصوص ضلع کوٹلی کوآزادکشمیرکارول ماڈل ضلع بنائیں گے،جعلی کھلاڑی اورمداری ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئے ہیں،پاکستان وآزادکشمیرکے اندرن لیگ مضبوط ترین اورناقابل تسخیرجماعت بن چکی ہے پاکستان میںآمدہ انتخابات میں بھی ن لیگ کامیاب ہوگی ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے ممبرجنرل کونسل سردارمشہودمحموداورحلقہ صدریوتھ ونگ ن لیگ سردارعارف نازنے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے پورے آزادکشمیرکے دورے کرکے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی ہے بالخصوص ضلع کوٹلی کا5روزہ دورہ انتہائی کامیاب رہاوزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کے حالیہ دورہ کوٹلی نے ن لیگ کوٹلی بالخصوص نوجوانوں کے اندرایک طاقت ڈال دی ہے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان،سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان اوروزیرمال سردارفاروق سکندرکی قیادت میںآزادکشمیربھرمیں تعمیروترقی کاعمل تیزی سے جاری ہے بالخصوص ضلع کوٹلی کوآزادکشمیرکارول ماڈل ضلع بنائیں گے ۔مشہودمحموداورعارف نازنے کہاکہ جعلی کھلاڑیوں اورمداریوں کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہوچکی ہے پاکستان وآزادکشمیرکے لوگوں نے ن لیگ پراپنابھرپوراعتمادکردیاہے جس کی زندہ مثال آزادکشمیرمیں ہونے والے الیکشن ہیں باشعورعوام نے ن لیگ پراعتمادکرکے نہ صرف زندہ دلی،زندہ ضمیری کاثبوت دیاہے بلکہ انہوں نے تعمیروترقی کے دشمنوں اورجعلی کھلاڑیوں ومداریوں کوبھی ان کی اوقات یاددلائی ہے۔لیگی شیروں کے آگے جعلی کھلاڑیوں کی نہیں چلے گی 2018کے پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں بھی ن لیگ ہی میدان مارے گی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیرکے اندرتعمیروترقی،گڈگورننس،میرٹ اورخوشحالی کے دورکاآغازکردیاہے آزادکشمیرکی تاریخ میں پہلی بارن لیگ کی حکومت نے این ٹی ایس کانفاذکرکے میرٹ کابول بالاکیااین ٹی ایس کے نفاذکے بعدعام آدمی کوبھی ملازمت ملے گی پی پی دورمیں جہاں ہرطرف کرپشن،اقرباء پروری،لوٹ کھسوٹ عروج پرتھیں وہیں پربرادری ازم کاپرچارکرکے اپنوں کونوکریوں سے نوازاگیاجس سے پڑھے لکھے نوجوان کومایوسی ہوئی اوراس کاحق ماراگیالیکن ن لیگ کی حکومت نے این ٹی ایس کانفاذکرکے عام آدمی کے لیے روزگارکے دروازے کھول دیئے ہیں رہنماؤں نے کہاکہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں بلاشبہ ن لیگ کے کارکنان بالخصوص یوتھ ونگ کے نوجوان جماعت کاہراول دستہ ہیں اورحالیہ الیکشن کی کامیابی میںیوتھ ونگ کاکردارانتہائی اہم اورکلیدی رہاہے ن لیگ کی حکومت کارکنان کوایڈجسٹ کریگی اورکارکنان کوعزت بھی دے گی۔