خبرنامہ کشمیر

طاقت کے بل بوتے پر کسی قوم کی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی: طاہر عزیز

دبئی(ملت + آئی این پی )طاقت کے بل بوتے پر کسی قوم کی آزادی سلب نہیں کی جا سکتی،مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے آزادی دلا کر دم لیں گے،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کروائے،بھارتی مظالم تحریک آزادی کو نہیں روک سکتے ،27اکتوبر کو بھارت نے کشمیر پر جابرانہ قبضہ کر کے عالمی امن کو تباہ کیا،ان خیالات کااظہارمتحدہ عرب امارات میں مقیم ممتاز کشمیری سیاسی و سماجی شخصیت راجہ طاہر عزیز نے اپنے خصوصی بیان میں کیا ،انھوں نے کہا مسئلہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا اور پرانا مسئلہ ہے جسکی وجہ سے پوری دنیا اور با لخصوص جنوبی ایشیا کا امن سنگین خطرے میں ہے ،ہم کشمیریوں کو غلام بنانے کے بھارتی عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے،کشمیری قوم بھارتی غلامی کو کبھی بھی اور کسی صورت قبول نہیں کرتی،ہم مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے آزاد کروانے کے لیے اپنی صدا بلند رکھیں گے اور آزادی کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،شہداء کشمیر ہمارے محسن ہیں اور اُن کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،ہم اقوام متحدہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کی مرضی و منشاء کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ،بھارت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،اور عنقریب بھارت کو کشمیر چھوڑنا ہی ہو گا،میں سلام پیش کرتاہوں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو جھنوں نے ہر ظلم سہہ کر بھی اور ہر طرح کی قربانی دے کر بھی آزادی کے لیے آواز حق بلند رکھی،ہمارے دِل مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ دھڑکتے ہیں ،ہم مقبوضہ کشمیر کو بھارتی پنجہ استبداد سے نجات دلا کر دم لیں گے۔27اکتوبر کشمیری تاریخ کا سیاہ ترین دِن ہے ،اور کشمیری قوم مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے نا جائز قبضہ کی مذمت کرتی ہے اور عہد کرتی ہے آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے