خبرنامہ کشمیر

عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے

برسلز (ملت + آئی این پی) چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے۔عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ کشمیریوں کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔خاص طورپرمقبوضہ کشمیرکی خواتین کے حقوق کے لئے آوازبلند کریں گے۔انھوں نے کہاکہ ۔عالمی برادری خاص طورپر بڑی طاقتوں کوچاہیے کہ وہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکوائیں۔بڑی تعداد میں خواتین مشکلات کا شکارہیں۔ہزاروں خواتین ایسی ہیں جن کے مرد بھارتی فوج کے ہاتھوں جبری طورپرلاپتہ ہوچکے ہیں۔ کسی کا خاوند ، کسی کا باپ ، کسی کابھائی اور کسی کابیٹالاپتہ ہے ۔ یہ افراد ماورائے عدالت جعلی مقابلوں میں مارے جاچکے ہیں یا کوئی پتہ ہیں۔ ان کی خواتین اپنے پیاروں کی منتظرہیں۔ مشکلات کایہ سلسلہ سترسالوں سے جاری ہے لیکن ان کے مصائب کم نہیں ہورہے۔ ان میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سیدنے کہاکہ ہم حق خودارادیت کے حصول کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اورمقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کی آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہماری جدوجہدکامقصدیورپ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ، کشمیریوں کی مشکلات کو کم کرنے اور انہیں عالمی برادری سے حمایت کے حصول میں مدد فراہم کرناہے۔